افغان امن معاہدے میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ معاہدے میں طالبان قیدیوں کی رہائی کی شق موجود ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ طالبان معاہدے کا مقصد افغانستان میں امن قائم کرنا ہے۔ فریقین کی جانب سے پر تشدد حملے، معاہدے کے لئے خطرہ ہیں جنہں جلد سے جلد ختم کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری طالبان کے نمائندے ملا عبدالغنی سے برادر سے ملاقات بھی ہوئی جس میں طالبان قیدیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ معاہدے میں موجود شرائط میں سے ایک شرائط قیدیوں کی رہائی کی بھی تھی جس کا ذکر افغان حکومت اور امریکہ کے مشترکہ اعلان میں بھی کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں افغان قوم سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے ملک میں امن و سلامتی کے قیام کو اولین ترجیح دیں اور یہ تاریخی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔