نیب سمیت تمام ادارے آزاد ہیں،گورنر پنجاب

162

لاہور: گورنر پنجاب چودہری سرور کا کہنا ہے نیب سمیت تمام ادارے آزاد ہیں۔

گورنر پنجاب چودہری سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال میں ملکی برآمدات میں3.62 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، عوامی ترقی کی تمام اسکیموں میں شفافیات اور 100 فیصد میرٹ ہے۔

چودہری سرور نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ہمارے لیے رول ماڈل ہے،غریبوں کوانکا حق دیں گے، ملک میں امیرغر یب کیلیےالگ الگ نہیں ایک ہی قانون کو یقینی بنا رہےہیں، نیب سمیت تمام ادارےآزاد ہیں،ہم انتقامی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے منہگے منصوبوں کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ سیاسی میدان میں زندہ رہنے کیلیے اپوزیشن اِدھرادھربھاگ رہی ہے، 2023تک نہ ان ہاؤس تبدیلی ہوگی،نہ ہی اپوزیشن اس میں کامیاب ہوگی۔