وفاقی حکومت کےخط کی حیثیت ردی کے کاغذ سے زیادہ نہیں،شاہد خاقان عباسی

160

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے خط کی حیثیت ردی کے کاغذ  سے زیادہ نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2018 میں بھی کہا تھا کہ الیکشن متنازع ہیں، موجودہ نظام میں ملک درست نہیں ہوسکتا، پاکستان کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے، پاکستان میں جواندرونی خطرات پیدا کیےگئےہیں،وہ ہمارے وجودکےلیےبھی خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیندہ الیکشن مسلم لیگ جیت کر رہےگی، ہم اقتدار کے بھوکے نہیں اور نہ ہم اقتدارکے طالب ہیں، ملک کی ترقی چاہتے ہیں، ہمیں ملک کے نظام کو درست کرناہے، دنیا کہاں جارہی ہے اور پاکستان کہاں جارہا ہے سب کو سوچنا چاہیے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آج قائداعظم کے پاکستان میں جمہوریت نہیں آمریت ہے اور ہمیں اس آمریت کا مقابلہ کرنا ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی منہگائی کے بارے میں کہا کہ مہنگائی کے ذمے دار عمران خان ہیں، وہ جواب دیں، ملک میں اتنی منہگائی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کواپنی سیاست کرنی ہے اور ہمیں اپنی سب مل کر بیٹھیں اور فیصلہ کریں کہ ملک کو کیسے چلایا جائے اور پاکستان کے عوام کو  شفاف انتخابات دیں، سب کا مقصد ایک ہے کہ ملک ترقی کرے۔