رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور

185

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کو عبوری ضمانت پر رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

رانا ثناءاللہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس کی ہر سماعت میں مؤکل پیش ہوئے سوائے ایک موقع پر جب قومی اسمبلی کے ایک سیشن میں شرکت کرنا تھی۔

 عدالت نے نیب سے کیس کے متعلق تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے جبکہ رانا ثناءاللہ کو 5،5 لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کی شرط پر ضمانت دیتے ہوئے رہا کردیا ہے۔