پشاور، سنہری مسجد میں20برس بعد خواتین آج نماز جمعہ اداکر یں گی

100

پشاور(آن لائن )20برس بعد سنہری مسجد پشاور میں خواتین کے نماز جمعہ کی ادائیگی آج ہو گی، خواتین کے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، لیڈیز پولیس کے علاوہ مرد پولیس بھی تعینات رہیں گے ،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر20 برس قبل سنہری مسجد میں خواتین کے نماز جمعہ کی ادائیگی بند کی گئی تھی ،اس سے قبل خواتین نماز جمعہ اور عید کی نمازیں ادا کرتی تھیں تاہم سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ادائیگی بند کر دی گئی تھی تاہم صوبے میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے بعد 20 برس بعد پہلی مرتبہ آج سنہری مسجد پشاور میں خواتین کی نماز جمعہ کی ادائیگی ہو گی جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوا لرٹ کردیاگیا ہے ،سنہری مسجد کا سنگ بنیاد 1946ء میں رکھا گیا تھا اور مسجد میں 6ہزار سے زاید نمازی بیک وقت نماز پڑھ سکتے ہیں،خواتین کی نماز کی ادائیگی کے لیے سیکڑوں خواتین کی آمد متوقع ہے۔