معروف کامیڈین امان اللہ خان انتقال کرگئے

185

لاہور:امان اللہ خان کافی عرصے سے علیل اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق امان اللہ کو چند روز قبل طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انکی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

وزیراعظم عمران خان نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی۔عمران خان نے کہا کہ مرحوم امان اللہ خان اسٹیج، مزاحیہ اداکاری اور ڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔

یاد رہے کہ امان اللہ 1950کو لاہور میں پیدا ہوئے، وہ پاکستانی اسٹیج کے ایک مشہور و معروف مزاحیہ اداکاروں میں سے ایک تھے۔