فاروق ستار کو (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت

359

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے فاروق ستار کو (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت دے دی، ن لیگ میں فاروق ستار کی شمولیت سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا۔

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کی جس میں فاروق ستار نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو 30 سال سے جانتے ہیں، ہم نے پارلیمان میں ایک ساتھ کام کیا ہے، ہم نے محبت کی بات کی مگر ساتھ ہم نے ن لیگ سے گلے شکوے بھی کیے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ مقابلہ کریں موجودہ اور پرانی حکومتوں کا تو ن لیگ کی حکومت کو بہتر کہیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاروق ستار کے سامنےاپنی باتیں رکھیں، سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ کیلیے سب سے پہلے حکمران جماعت ہاتھ بڑھاتی ہے ان کی باتیں سنیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ نہیں ہورہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی کے لیے گرین لائن منصوبہ منظورکیا، فنڈزجاری کیے، لیکن اب وہ سلسلہ بدقسمتی سے رک گیا ہے، کراچی کے منصوبےمکمل کیے جائیں۔

دوسری جانب  لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستارکوجمہوریت کے فروغ اورملک کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی بھی دعوت دی اور فارق ستار نے کہا کہ ہمیں بھی آپ سے سیاست سیکھنے کا موقع ملے گا۔

 لیگی وفد نے کہا کہ آپ کا ملکی سیاست میں بہت اہم رول ہے اور ن لیگ میں فاروق ستار کی شمولیت سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا۔