اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کل عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر بیان دیتے یوئے کہا کہ عمران خان عوام کے مقبول رہنما ہیں جنہوں نے عوامی راج قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کل کراچی پہنچیں گے جہاں وہ عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
افتتاحی تقریب کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کراچی کے مسائل کے تدارک کیلئے طے کردہ ترجیحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔