عثمان بزدار کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبالہ خیال

219

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں ملک ی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں پنجاب کی عوام کو سیاسی ہتھکنڈوں سے بہلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں بہترین مینڈیٹ ملا ہے۔ جنوبی پنجاب کا ہر ضلع اور شہر ترقی کی راہ میں ہمارا شریک ہوگا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے فنڈوں کو اپنے حلقوں پر لگایا ہے لیکن اب عوام نے دھوکا دینے والوں کو مسترد کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے عوام کو ریلیف فراہم کیے جانے کے حوالے سے کہا کہ دیہی علاقوں کی سڑکوں کی جلد تعمیر و مرمت کی جائے گی جبکہ نئے کالج، نئے اسپتال اور یونیورسٹیاں زیر تعمیر ہیں۔