بی آئی ایس پی: اپنے خاندان کے نام پر رقم بٹورنے والی ملازمین خواتین کا اعتراف

159

پشاور: مختلف سرکاری محکموں کی مزید 16 ملازمین خواتین نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سے اپنے خاندان کے نام پر رقم لینے کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی  اےنے کارروائی کرتے ہوئے ایسی 16 سرکاری ملازمین خواتین کی نشاندہی کی جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اپنے خاندان کے نام پر رقم بٹورتی رہیں جن میں سے 15 خواتین  نے بعد ازاں ایف آئی اے میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

نادرا نے بی آئی ایس پی سے رقم لینے والے 343 افراد میں سے بیشتر کا ریکارڈ بھی فراہم کردیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملازمین خواتین اپنے اہل خانہ کے نام پر رقم لیتی رہیں۔ ملازمین خواتین کا تعلق محکمہ تعلیم، صحت اور مختلف اداروں سے ہے۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ متعدد افسران پر مشتمل 6 رکنی ٹیم  مزید ایسے افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مختلف بہانوں سے رقوم وصول کیں۔