کروناوائرس: ایک اور ایرانی رکن پارلیمنٹ انتقال کر گئیں۔

779

تہران: ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر بھی کروناوائرس کا شکار ہوکر انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق کروناوائرس سے متاثر 23 ایرانی ارکان پالیمنٹ میں سے 56 سالہ فاطمہ رہبر گزشتہ دو روز سے زیر علاج تھیں تاہم مرض کی شدت کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کروناوائرس کے باعث اموات کی تعداد 145 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیال رہے کہ کروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونت والا ملک چین کے بعد ایران ہے۔