لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف میرے دوست ہیں اور وہ یہ کہتے ہیں کہ میری بیماری میری مرضی۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں شہباز شریف کا دوست ہوں۔ جب میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو شہباز شریف نے کہا کہ میری بیماری میری مرضی۔
شیخ رشید نے شہباز شریف کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف آجکل نئی نئی ٹوپیاں پہن رہے ہیں، پتہ نہیں کہاں سے لیتے ہیں؟۔
مہنگائی کے حوالے سے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ مہنگائی سے ہے۔عمران خان بہت جلدچینی اور آٹےکا بحران پیدا کرنے والوں کو سامنے لائیں گے۔