امریکہ نے شام میں جنگ بندی کے معاہدے کو مسترد کردیا

221

اقوام متحدہ: روس نے شام میں جنگ بندی معاہدے پر سیکورٹی کونسل سے تائید کا مطالبہ کیا جسے امریکہ نے بےبنیاد کہتے ہوئے مسترد کردیا۔

اقوام متحدہ کے روسی سفیر ویزلی نبینزیا نے  ترکی اور روس کے درمیان ہوئے شام میں جنگ بندی معاہدے کو سیکورٹی کونسل کے 14 ممبران کے سامنے پیش کیا جس کا خیر مقدم کیا گیا تاہم امریکہ نے اپنی ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے شام میں جنگ بندی معاہدے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل ترک افواج پر حملہ ہوا تھا جس میں 33 ترک فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔ ترک صدر اردگان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان فوری ملاقات ہوئی جس کے نیتیجے میں شام میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے۔