بلڈرز نے عوام کو ورغلانے کیلئے پورشن سستے کردیے

306

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں غیرقانونی پورشن بنانے والے بلڈرز اب اپنی جان چھڑانے لگے ہیں۔ تعمیرشدہ پورشنز کم داموں میں بیچ کرعوام کا پیسہ پھنسانے کی کوششیں شروع کردیں ہے،

کراچی میں رہنے والے کا ایک خواب اپنا گھر ہوتا ہے۔ اسی خواہش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلڈرز کم پیسوں میں عالیشان رہائش یعنی پورشن کی پیش کرتے ہیں،

سپریم کورٹ کے سخت احکامات کے بعد سندھ حکومت ایکشن لینے پر مجبور ہوئی تو بلڈرز نے اپنا پھنسا پیسہ نکالنے کا آسان طریقہ تلاش کرلیا اور پورشن کی قیمت کم کرکے عوام کو دوبارہ پھنسانے لگے ہیں،

پراپرٹی کی فروخت کیلئے آن لائن ایپس پر اِن دنوں پورشن کے ہزاروں اشتہارات کی لائن لگی ہے۔ ہر بلڈر کی کوشش ہے کہ اپنا پورشن بیچو اور جان چھڑاؤ،

ان غیر قانونی تعمیر کے کاغذات تو ہوتے نہیں ہے۔ جب کالز کرکے ان پورشز کے اشتہار لگانے والوں سے بات کی تو عوام کو باتوں میں الجھاکر بے واقوف بنانے کا روایتی انداز اپنایا،

رئیل اسٹیٹ کا کام کرنے والے بھی کہتے ہیں کہ پورشنز فروخت ہونے کیلئے بہت ہیں اور قیمتیں بھی کم کردی گئی ہیں،

جب ان پورشنز کی فروخت کو ہم آرام سے بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں توسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اِن اشتہار کو دیکھ کر کارروائی تیز کیوں نہیں کرسکتے مگر مسئلہ یہ بھی ہے کہ اِن پورشنز کی تعمیر کیلئے اپنی جیبیں گرم کرنے والے بلڈرمافیا کس منہ سے ہاتھ ڈالیں گے۔