ایران میں پھنسے زائرین کو سکھر لاکر رکھنے کا فیصلہ، شہریوں میں تشویش کی لہر

159

سکھر(اے پی پی) کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ایران میں پھنسے زائرین کو سکھر لاکر رکھنے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق سکھر میں قریشی گوٹھ کے قریب واقع لیبر کالونی میں انتظامات شروع کردیے گئے ہیں، جہاں تعمیر شدہ فلیٹس میں ان زائرین کو رکھا جائے گا، فلیٹس میں زائرین کے لیے پانی ودیگر سہولیات کا انتظام کردیا گیاہے ، زائرین کو ان فلیٹس میں آبرزرویشن میں رکھا جائے گا، زائرین کے بلڈ و اسکریننگ ٹیسٹ لینے اور ان کی رپورٹس آنے کے بعد ہی انہیں ان کے علاقوں میں جانے دیا جائے گا۔ اس حوالے سے شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کو سکھر شہر کے بجائے بارڈر پر ہی رکھا جائے۔