نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان پر نامعلوم افراد کا حملہ

256

لندن:مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عدنان کو شریف فیملی کے گھر کے باہر 2 نقاب پوشوں نے لوہے کی راڈ سے حملہ کیا اور تشدد کانشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سر، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب لندن پولیس نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان پر حملے سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں جس پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ان کے ساتھ ہیں۔