پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے،چینی سفیر

270

اسلام آباد: چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

سی پیک صنعتی تعاون کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاؤ جنگ  نے کہا ہے کہ مشترکہ سرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے، چینی سرمایہ کاروں کو پاکستانی معیشت پر مکمل اعتماد ہے، چین تعلیم،صحت اور غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کرے گا، چین کو پاکستان کی معیشت پر بھر پور اعتماد ہے، اور پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن اورپاکستانی سائنسدانوں کو تربیت دی جائے گی، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چار اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، زراعت کے فروغ کیلئے پاکستان میں زرعی ٹیکنالوجی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

یاؤ جنگ  نے کہا کہ ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ پاکستان میں برائے راست سرمایہ کاری کریں ، گزشتہ ڈیڑھ سال میں دونوں ممالک کی صنعتوں کےدرمیان جوائنٹ ونچرز ہوئے ہیں، سی پیک کےتحت اقتصادی ژون میں کوئی بھی ملک سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔