سندھ میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھنے کا امکان

442

کراچی: سندھ حکومت نے اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ہنگامی ٹاسک فورس کا اجلاس آج شام میں ہوگا جس میں محکمہ تعلیم سندھ کے افسران کو ٹاسک فورس کے اجلاس میں طلب کیا گیا ہے، جبکہ کمشنر کراچی کو بھی اجلاس میں بلا لیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق اجلاس میں تمام تعلیمی اداروں کو لمبے دورانیہ تک بند رکھنے کی وزیراعلیٰ سندھ کو سفارش پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی 13 مارچ تک نجی اور سرکاری جامعات کو بند رکھنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔