سونام? ختم ن??? شروع ?وئ? ??،عمران خان

247

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے اسفندیارولی سن لیں سونامی ختم نہیں ابھی تو شروع ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کے پی کے میں لوگ بلدیاتی الیکشن کے بعد اپنے فیصلے خود کریں گے ۔

مردان کے ریلوے گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا جو بلدیاتی نظام ہم لا رہے ہیں ایسا نظام پہلے پاکستان میں کبھی نہیں آیا ۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد مردان کے فیصلے مردان کے لوگ کریں گے پشاور کے حکمران نہیں کریں گے ۔ گاؤن میں بیٹھے لوگ اپنے فیصلے خود کریں گے ۔ آزادی کا مطلب اپنے فیصلے خود کرنا ہے ۔ کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کے بعد 45 ہزار عوام کے نمائندے عوام کے درمیان میں ہوں گے ۔ لوگ اپنی درخواستیں لے کر ایم این اے کے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔ خیبرپختونخوا کا بلدیاتی نظام غریب کی حالت بدلے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا اب یہ فیصلے آپ نے خود کرنے ہیں کہ یہاں اسکول بننے چاہئیں، یہاں اسپتال بننے چاہئیں ۔ عوام کے اختیارات اور فنڈز عوام تک پہنچائیں گے ۔ میاں صاحب کہہ رہے ہیں کہ انہیں نیا خیبرپختونخوا نظر نہیں آتا ۔ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے بعد بھی لوگ آزاد نہیں ہوں گے ۔ عمران خان کا کہنا تھا میاں صاحب میٹرو بنانے سےتبدیلی نہیں آتی،لوگوں کو نوکریاں ملنے اور تعلیم ملنے سے تبدیلی آتی ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کے پی کے کی پولیس مثالی پولیس ہے جو لوگوں کی حفاظت کرتی ہے پنجاب کے گلوبٹ پولیس لوگوں کو مارتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا پولیس کے بعد اب ہم کو اسپتالوں کا نظام ٹھیک کرنا ہے ۔ بتایا جائے کیا اب کے پی کے میں نوکریاں ایزی لوڈ کی طرح بکتی ہیں ۔ معزرت چاہتا ہوں کہ نوکریاں دیر سے دیں گئیں کیونکہ یہ ہمارا حکومت کرنے کا پہلا تجربہ تھا ۔ عمران خان کا کہنا تھا اب پولیس کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر لے جائیں گے ۔ پنجاب کی پولیس شریفوں کی غلامی کرتی ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف کے کا کہنا تھا سونامی کے خوف سے نواز زرداری نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے ۔ سیکولر اور مولانا پہلے ایک دوسرے کی مخالفت کرتے تھے اب ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا مولانا آپ فکر نہ کریں کپتان آپ کو شکست دے گا۔