ن لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے،فردوس عاشق اعوان

158

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برئے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برئے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج خود (ن) لیگ کے اندر سے مطالبہ ہورہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو وطن واپس لاؤ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ (ن) لیگ نے بھی اپنالیا ہے۔ قوم کو مبارک ہو۔ (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔