سعودی فرمانروا نے چینی شہر ووہان کیلئے امداد بھیج دی

139

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کروناوائرس سے متاثرہ چینی شہر ووہان کیلئے طبی امدادی اشیاء اور آلات پر مشتمل سامان بجوادیا۔

العربیہ کے مطابق شاہ سلمان نے کروناوائرس سے متاثرہ چینی شہر ووہان کو مریضوں کی نگرانی کرنے والے کمپیوٹرز اور نظام تنفس بحال کرنے والے آلات سمیت دیگر امدادی طبی اشیاء بھوادی ہیں جس میں 60 الٹرا ساؤنڈ مشینیں، 200 وین سرنج بوسٹرز، 3 ڈائلاسز یونٹس سمیت دیگر آلات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ووہان میں اب تک کروناوائرس کے باعث 3 ہزار 158 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرین کی تعداد 80 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔