بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی،اسد عمر

279

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مستقبل میں کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے “پاکستانی معیشت میں منصوبہ بندی اورترقی کاکردار”پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2008 کے معاشی بحران کے بعد منصوبہ بندی کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، وزارت منصوبہ بندی کی استعداد کاربڑھانے سے ہی مرکزی کردارادا کیاجاسکتا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ معیشت میں ریاست کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، تیل کے ذخائر کے باوجود 60 کی دہائی میں خلیجی ممالک غربت کا شکار تھے،ریاست کے مرکزی کردار سے ہی خلیجی ممالک غربت سے نکلے،موجودہ دور میں چینی معیشت منصوبہ بندی کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ تھی،معیشت کے استحصال کے لیے طویل مدتی اصلاحات واحد حل ہے اور ہم 3 سالہ ترقیاتی اسٹریٹجی پر کام کر رہے ہیں،نجی شعبے کو سازگار ماحول فراہم کرنا ریاستی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنے خطاب کے دوران دعویٰ کیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مستقبل میں کمی ہوگی۔