وز?راعظم ن? تحفظات دور ?ران? ?? ?ق?ن د?ان? ?رائ? ??،خورش?د شا?

288

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اقتصادی راہداری پر اپوزیشن کے موقف کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسملبی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا اقتصادی راہداری کے معاملے پر محمود اچکزئی بھی اپوزیشن کے موقف کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا اپوزیشن کے تحفظات کے حوالے سے آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی، سراج الحق کل حکومتی ٹیم سے بات کرینگے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا ایک عرصے بعد تمام اپوزیشن جماعتیں اہم مسئلے پر اکٹھی ہو چکی ہیں۔