شہر میں کھلے ہوئے مین ہول شہریوں کیلیے موت کا باعث بن رہے ہیں

124

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی112کے امیررائے محمدجاوید ،جنرل سیکرٹری محمدطیب انصاری نے کہا ہے کہہ شہرکی مصروف ترین شاہرائوںجھنگ روڈ،جڑانوالہ روڈ ،کینال روڈ، ستیانہ روڈ،جی ٹی ایس چوک اسٹیٹ بینک کے سامنے واساکے گٹروں اوردیگراداروںکے کھلے مین ہولزشہریوں کے لئے موت کا پیغام بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ روڈپر ڈھڈی والاسے عبداللہ پورچوک تک جابجاگٹروںکے ڈھکن غائب ہیں اورجن پر ڈھکن موجودہیں وہ انتہائی خستہ حال اوراونچے نیچے ہونے کے باعث ٹریفک روانی میں خلل اور حادثات کا سبب بن رہے ہیں،آئے روزمیڈیامیں کھلے مین ہولزکی فوٹواورخبریں شائع ہونے کے باوجودضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔ شہر کے متعدد مقامات پر کھلے مین ہول عوام کے لئے موت کے کنویں بن گئے، جن میں گرنے کے باعث شہری اور خاص طور پر بچوں کے زخمی ہونے کے واقعات معمول بنے ہوئے ہیں شہر کی مختلف آبادیوں اور مین شاہراہوں پر واقع سیوریج کے مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں، شہریوں کی طرف سے شکایات کے باوجود ٹی ایم اے اور واسا انتظامیہ نے مذکورہ مین ہولز پر ڈھکن رکھنے کی بجائے ان میں درختوں کی ٹہنیاں ڈال کر یا اردگرد اینٹیں رکھ کر اپنا فرض پورا کر دیا ہے، ان کھلے مین ہولز میں رات کے اوقات میں موٹر سائیکل سوار اور پیدل افراد کے گرنے کے نتیجہ میں زخمی ہونے کے واقعات معمول بن چکے ہیں، اسی طرح گلیوں میں کھیلتے ہوئے کمسن بچے بھی مذکورہ مین ہولز میں گر کر زخمی ہوتے رہتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے نے کہا ہے کہ اگرضلعی نتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے فوری طور پر کھلے مین ہولز پر ڈھکن نہ لگائے تو راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔ شہرکے معروف چوکوںمیںکئی ماہ سے ٹریفک سگنل خراب ہیں لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ٹریفک وارڈن چوکوںمیں کھڑے یاتو چالان کرتے نظر آتے ہیں یا خوش گپیوںمیں مصروف رہتے ہیں۔