الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت یتیم بچوں کیلیے اسٹڈی سینٹر کا افتتاح

105

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت یتیم بچوں کے لیے موٹر وے چوک پر اسٹڈی سینٹر کا افتتاح کیا گیا جس کا مقصد الخدمت کے کفالت شدہ یتیم بچوں کو معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ کردار سازی کا بہترین ذریعہ فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حامد اطہر نے کہا کہ اس وقت الخدمت فائونڈیشن 13,000 سے زائد بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ اچھے اخلاق کا درس بھی دیں ۔الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد آرفن کیئر پروگرام کے تحت زیرکفالت بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر موٹر وے چوک اسلام آباد۔کے مقام پر تیسرے اسٹڈی سینٹر کا افتتاح کیاگیا۔حامدملک نے کہا کہ ہم ان یتیم بچوں سے اپنی حقیقی اولاد سے بھی زیادہ شفقت اور محبت سے پیش آتے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ زیر کفالت بچے اور ان کے فیملی ممبران شریک تھے۔تقریب کے مہمانان خصوصی معروف سیاسی وسماجی شخصیات میاں محمد اسلم اور مولانا عزیز الرحمان نے الخدمت کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا ۔