وفاقی وزیر پرویز رشید کہنا ہے ایگزیکٹ کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی ۔ ایگزیکٹ اسکینڈل سے صحافیوں کو کوئی تعلق نہیں ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری اسکینڈل سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ہے ۔ جعلی ڈگریز کی وجہ سے اب پوری دنیا میں پاکستانی طالبعلم شک کی نظر سے دیکھے جائیں گے ۔
صحافت کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا تھا ایگزیکٹ اسکینڈل سے صحافیوں کو کوئی تعلق نہیں ہے وہ جہاں چاہئیں اپنی نوکری کو جاری کر سکتے ہیں ۔