لندن: برطانیہ نے انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے کروناوائرس کے خلاف اقدامات میں مالی معاونت کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی ذرائع کے مطابق کروناوائرس خطرے کے خلاف اقدامات میں معاونت کے سلسلے میں برطانیہ نے آئی ایم ایف کو 15 کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
مذکورہ بالا رقم آئی ایم ایف سے متعلقہ تباہی سے بچانے والی قائم ٹرسٹ کو دی جائے گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کروناوائرس کے باعث 4638 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 126623 افراد اس کا شکار ہیں۔ اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی شرح 196 سے بڑھ کر 827 تک پہنچ گئی۔