کراچی پریس کلب کے ممبران کے لیے حسین لاکھانی اسپتال میں مفت علاج کی سہولت کا اعلان

615

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کی دعوت پر کراچی پریس کلب کے گورننگ باڈی کے اراکین کا سوئیٹ ہومز، وائس آف سندھ، آواز بے زبان، سیلانی سینٹر کا دورہ کیا،

اس موقع پر اراکین گورننگ باڈی جنرل سیکرٹری ارمان صابر، نائب صدر سعید سربازی، ثاقب صغیر، وحید راجپر، عبدالجبار ناصر اور دیگر گورننگ باڈی کے ممبران اور پاکستان تحریک انصاف کے نائب متعمد اطلاعات صدام کنبھر بھی موجود تھے،حنید لاکھانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں صحافتی اداروں اور میڈیا کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ میڈیا اب ایک ریاستی ستون بن کر ابھر رہا ہے جس کی طاقت سے انکار ممکن نہیں ہے،

پاکستانی صحافیوں نے ہر ملکی تحریک اور جمہوریت کی بحالی میں ہر آول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ آمریت کا دور ہو یا عدلیہ بحالی تحریک صحافی برادری نے ہمیشہ کلمہ حق کہا اور حکومتی جبر و تشدد کے باوجود حق وسچ کا ساتھ دیا ہے،

حنید لاکھانی نے اپنے والد کے اسپتال حسین لاکھانی اسپتال میں کراچی پریس کلب کے ممبران کیلئے مفت طبی سہولیات کا بھی اعلان کیا ہے۔