فوج کرونا وائرس کیخلاف قومی کوششوں میں تعاون کرے، آرمی چیف

381
راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہو رہی ہے

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے تمام متعلقہ (افسران اور اداروں) کو ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس جیسی وبائی بیماری سے نمٹنے کے لیے قومی کوششوں میں تعاون کے لیے تیاریاں تیز کی جائیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت 230 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جمعرات کو جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ فورم نے آپریشنل تیاری، ایل او سی کے ساتھ صورتحال، جیو اسٹرٹیجک صورتحال اور قومی و علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان امن عمل کا جائزہ لیا۔ علاقائی استحکام اور امن کی راہ افغانستان سے ہے، پاکستان انتہائی خلوص کے ساتھ باہمی تعاون اور تمام چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ فورم میں کرونا وائرس COVID-19 کے حوالے سے ابھرتی صورتحال اورپاک فوج کی سطح پر کیے جانے والے حفاظتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔