سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ گرفتاری کے7 ماہ بعدرہا کر دیے گئے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمیں فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ ان کی آزادی اس وقت تک نامکمل رہے گی جب تک دیگر سیاسی رہنماؤں کو رہا نہیں کردیا جاتا۔
انہوں نے دیگر رہنماؤں کی رہائی تک کس بھی سیاسی امور پر آئندہ بات کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ فاروق عبداللہ کو 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔