پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

82

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ملتان نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا تاہم پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 151 رنز بناسکی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے
میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز روحیل نذیراور ذیشان اشرف نے کیا تاہم 32 کے مجموعی اسکور پر روحیل نذیر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ذیشان اشرف، خوشدل شاہ اور شان مسعود کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔ذیشان اشرف 52، خوشدل شاہ 30 اور شان مسعود 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ زلمی کے راحت علی نے 3، حسن علی، محمد عامر خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی اور 3 رنز سے میچ ہار گئی۔پشاور کی جانب سے امام الحق 56 اور شعیب ملک 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ملتان کی طرف سے سہیل تنویر نے 3 اور علی شفیق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔