عمران چور مافیا ماسک پر بھی پیسہ کما رہا ہے،مریم اورنگزیب

200

اسلام اباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران چور مافیا ماسک پر بھی پیسہ کما رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کی جان سے کھیل رہی ہیں، عمران مافیا کروڑوں روپے رشوت لیکر حفاظتی ماسک اسمگل کررہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو آٹا، چینی، گیس، بجلی  چوری کر رہی ہے، عمران مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران مافیا کا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک اسمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 کروڑ حفاظتی ماسک بیرون ملک اسمگل کرنے سے ملک میں قلت پیدا ہوئی،عمران چور مافیا ماسک پر بھی پیسہ کما رہا ہے،نیازی گٹھ جوڑ کو صرف سیاسی مخالفین اور میڈیا کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔