صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میڈیا کو آزاد ہونا چاہیے لیکن اس کی کچھ ذمہ داریاں بھی ہیں۔میڈیا سیاست پر تنقید کرتا ہے تو کرے لیکن ریاست کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کی آزادی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے تاہم آزادی کے ساتھ پھر ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا سیاست پر تنقیدبھلے کرتا رہے لیکن ریاست کی تعمیر میں بھی مثبت کردار ادا کرے۔