کوروناوائرس: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا ولیمہ موخر

259

لاہور : کوروناوائرس خدشے کے باعث احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئےسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کے ولیمے کی تقریب مؤخر کردی۔

تفصیلات کے مطابق  یوسف رضا گیلانی نے اپنے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کے ولیمے کی تقریب مؤخر  کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے کوروناوائرس پھیلنے کا خدشہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کا عوامی اجتماع کوروناوائرس پھیلنے کا ذریعہ بن سکتا ہے اور بہت سے لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے عوام سے  درخواست کی کہ وہ بھی ولیمے جیسی تقریب کے موخر کرنے کے عمل کی پیروی کرے تاکہ کسی بھی قسم کی سنگین صورت حال درپیش نہ آسکےکیونکہ  یہ وائرس ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہوسکتا ہے۔