ملک میںہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے حالات قابو میں ہیں،وزیر دفاع

143

پشاور (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، وبا کو پھیلنے سے بچانے کے لیے حکومت پوری طرح متحرک ہے ،وزیر اعظم خود انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان میںیہ وبا ابھی قابو میں ہے تاہم وفاق سمیت صوبوں کو اپنی ذمے داریاں پورنی کرنی ہوں گی، یہ کام صرف حکومتی اتحادکا نہیں اپوزیشن پر بھی یکساں ذمے داری عاید ہوتی ہے۔وہ نوشہر ہ کلاں شہید آباد کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا ،پنجاب اور بلوچستان کی حکومت نے کوروناوائرس کو روکنے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں سندھ کو بھی چاہیے کہ اپنے صوبے میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ تعالی سے دعا کریں کہ مسلم امہ اس وائرس سے محفوظ رہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام 5سال بعد نیا پاکستان دیکھیں گے کہ قوم کے تما م مسائل جس کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے وہ حل ہو جائیں گے۔