کراچی: پولیس موبائل کے ساتھ سادہ لباس اہلکار پھر شہر قائد میں اپنی ڈکیتی وارداتوں میں سرگرم ہوگئے۔ مختلف گھروں میں لوٹ مار شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سادہ لباس اہلکار موبائل پولیس موبائل میں آئے اور ایک گھر سے 23 لاکھ روپے لوٹنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔ مقامی رہائشیوں نے سکھن تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔
متاثرہ گھر والوں کا کہنا تھا کہ سادہ لباس اہلکار آئے اور گھر کی تلاشی لینے لگے جس کے دوران انہوں نے 23 لاکھ روپے بھی لوٹنے کی کوشش کی۔ گھروالوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر انہوں نے شور مچایا تو مقامی لوگ جمع ہوگئے۔
سادہ لباس اہلکروں نے گھر والوں پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام لگایا تاہم عوام کی موجودگی میں 23 لاکھ روپے واپس کر کے چلے گئے۔
واضح رہے کہ پولس موبائل میں سادہ لباس اہلکار پہلے بھی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔