کویت میں کورونا وائرس خطرے کے پیش نظر مساجد میں نماز پر عارضی پابندی کے ساتھ ساتھ اذان میں بھی تبدیلی کردی گئی۔
عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد کا موذن اب حی علی الصلواہ کی جگہ الصلوٰۃ فی بیوتکم کہے گا جس کا مطلب ہے کہ نماز اپنے گھروں میں ادا کریں۔کویت کی مساجد میں اذان میں یہ ترمیم حکومتی احکامات پر کی گئی ہے جس کا مقصد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے لوگوں کو مساجد کے بجائے گھروں میں نماز پڑھنے کی ترغیب دلانا ہے۔
کویت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو بند اور کھیلوں کے مقابلوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہیں۔
واضح رہے کہ اذان میں ایسی ترامیم احادیث کی متعدد روایات سے ثابت ہیں کہ جب کبھی حالات ناسازگار ہوتے تو آپﷺ اذان میں حی علی الصلوٰۃ کی جگہ الصلوٰۃ فی بیوتکم کی تبدیلی کرواتے۔