بلوچستان: بیڈ ایکٹ کے تحت 4لیڈی اور 9میل ڈاکٹرزکو شوکاز جاری

118

کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے 13ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔سیکرٹری صحت بلوچستان کی جانب سے چیف سیکرٹری کے نام لکھے گئے مراسلے میں ہزار گنجی میں پی سی ایس آئی آر میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔مراسلے میںکی گئی سفارش کے مطابق بیڈا یکٹ کے تحت چار لیڈی اور 9میل ڈاکٹروں کو شوکاز جاری کیے جائیں گے۔