سپر?م ?ور? م?? م???ا ?م?شن ??س ?? سماعت

250

سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران ایگزیکٹ اسکینڈل کی بازگشت سنائی دی ۔ میڈیا کمیشن کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی ۔

سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل 2رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران ایگزیکٹ اسکینڈل کی بازگشت سپریم کورٹ میں بھی گونجنے لگی، جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے پوچھا کہ ایگزیکٹ کے چینل کا اصل مالک کون ہے؟ اس پر چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا پرانے چینل کے ڈائرکٹر کو تبدیل کر کے شعیب شیخ کو ڈائرکٹر لگا دیا گیا۔ جس پر جسٹس جواد نے پوچھا کہ پیمرا ٹی وی چینل مالکان کا نام کیوں نہیں بتاتا کہ فلاں ٹی وی کا مالک کون ہے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیئرمین پیمرا سے پوچھا کہ ڈائرکٹر تبدیل کرنے کا کیا قانون ہے؟ چیئرمین پیمرا نے جواب دیا کہ ڈائرکٹر تبدیل کرنے کے لیے پیمرا سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے۔ جس کے بعد میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔