کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے جن میں کورونا کے 25 مریض کراچی میں اور ایک حیدر آباد میں ہے جبکہ سندھ میں 74 مریضوں کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ کورونا کے 76 مریضوں میں سے 2 صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم مہلک وائرس کا ابھی تک کوئی علاج سامنے نہیں آیا۔
More results have come in. So far 50 people who had arrived in Sukkur from Taftaan have tested positive, 25 at Karachi & 1 at Hyderabad. So the total patients have reached 76 in Sindh. Out of these 76 patients, 2 have recovered & the remaining 74 are being kept in isolation
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 16, 2020
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم بار بار تفتان بارڈر پر اقدامات کا کہہ رہے تھے تاہم تفتان سے سندھ میں آنے والے 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یہ ایک صوبے یا ایک شہر کا مسئلہ نہیں ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔