کوروناوائرس کے باعث بھارت میں اجتماعات پر پابندی، شاہین باغ احتجاج جاری

229

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے وزیر اعلیٰ اروند کجروال نے کہا ہے کہ کوروناوائرس خطرے کے پیش نظر 50 سے زائد لوگ اکھٹا نہیں ہوسکتے تاہم شہریت قانون کے خلاف مظاہرین نے شاہین باغ میں احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 50 سے زائد لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کی جاچکی ہے تاہم متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھارت میں مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

شاہین باغ میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم کو کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزرز فراہم کیے جاچکے ہیں۔ مظاہرہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف تاحال جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں مظاہرہ جاری ہے جبکہ پولیس اور انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مذکورہ بالا پابندی 31 مارچ تک ہے۔