کورونا وائرس:ترکی میں مریضوں کی تعداد 18 ہوگئی

251

استنبول:ترک وزیر صحت فخرالدین کھوجا نے ملک میں 12 نئے کیسز کی تصدیق کردی۔

ترک وزیر صحت فخرالدین کھوجا نے جان لیوا کورونا وائرس کے 12 نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیر صحت نے کہا کہ متاثرہ مریضوں کے ساتھ رابطہ میں رہنے کی وجہ سے زیادہ تر افراد متاثر ہوئے ہیں،مہلک وائرس سے متاثرہ افراد میں 7 یورپی ممالک سے اور 3  امریکہ سے آئیں ہیں۔