حکومت کوروناوائرس کے متاثرین کیلیے  معاشی پیکیج کا اعلان کرے ،رانا طہٰ

179

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیرراناطٰہٰ خاں ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدانورنے کہا ہے کہ کہ موجودہ ہنگامی حالات کا تقاضا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 38ڈی کے تحت حکومت کی ذمے داری ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جن لوگوں کا روزگار متاثر ہو رہے ان کے لیے فوری معاشی پیکیج کا اعلان کریں۔ تنخواہ دار اورمزدور طبقہ کورونا وائرس کے بچائوکے سیاسی و انتظامی اقدامات کے بعد انتہائی ضروری اور روزمرہ اخراجات کی تنگی کا شکار ہو گا۔ یہی وقت ہے ان کی تسلی اور اطمینان کے لیے مناسب معاشی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔ خاص طور پر روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدور، شادی ہالوں اور کیڑنگ کے کاموں سے وابستہ افراد اور بے روزگار ہونے والے افراد شامل ہیں۔