کوروناوائرس: بازار کھلے رہیں گے، حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں گے، مئیر اسلام آباد

184

اسلام آباد: ملک کے دارالحکومت اسلام آباد کے مئیر شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ہفتے بازار کھلے رہیں گے تاہم حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ انصر عزیز نے ہفتہ بازار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے کارکنان کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا ہفتہ بازار کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی ہفتہ بازاروں پر فی الحال ابھی پابندی عائد نہیں کی  تاہم صورتحال کو دیکھ کر اسے بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں قائم قرنطینہ میں 14 روز گزار کر آنے والا کوروناوائرس کا مریض مقامی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گیا ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے جن میں سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں۔