کوروناوائرس خطرے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین (UNHCR) نے پاکستان سے افغانی شہریوں کی وطن واپسی کو عارضی طور پر روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں UNHCR کے ڈیپوٹی نمائندے ایان ہال کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس وبا کی خطرناک صورتحال کے پیشِ نظر ادارے نے پاکستان سے افغانی شہریوں کی وطن واپسی کو ملتوی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ UNHCR کی اولین ترجیح وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنا اور اس میں پاکستان حکومت کی ہر ممکن مدد کرنا ہے۔
واضح رہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کی بحالی 2 مارچ 2020 کو کی گئی تھی جس کے بعد سے اب تک 28 افراد پر مشتمل 9 خاندان افغانستان پہنچ چکے ہیں۔