شناختی کارڈز کی مدت بڑھا دی گئی

472

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے یکم ستمبر 2019 سے30جون 2020 کو ختم ہونے والے شناختی کارڈز کی مدت بڑھادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے کورونا وائرس کے خطرات کے باعث عوام کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے، 30 جون تک ختم ہونے والے شناختی کارڈز کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔

نادرا سندھ کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2019 سے30جون 2020 کو ختم ہونے والے شناختی کارڈز کی مدت یکم جولائی تک کردی گئی ہے۔

نادرا سندھ کا کہنا ہے کہ درخواست گزار شناختی کارڈ میں ترمیم کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث نادرا ملازمین کو بائیومیٹرک حاضری لگانے سے روک دیا گیا ہے اور انہیں مینول طریقے سے حاضری لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نادرا بلوچستان نے ہیڈآفس دو ہفتوں کے لیے بند کر دیا ہے، پابندی کی مدت میں اضافہ کو کورونا وائرس سے ہونے والی پیش رفت کے حساب سے کیا جائے گا۔