سکھر: ریلوے پھاٹک نہ ہونے سے ایک اور حادثہ،5 جاں بحق

181

سکھر (آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک) روہڑی کے قریب پیارو واہ کے مقام پر ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ریلوے پھاٹک نہ ہونے سے ایک اور حادثہ پیش آ گیا، سکھر میں روہڑی کے قریب ریلوے انجن کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار 2 بچوں سمیت 5 افراد کی جانیں چلی گئیں۔حادثہ پیارو واہ کے مقام پر پھاٹک کراس کرتے وقت پیش آیا، ریسکیو ذرایع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں، متوفی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔اطلاعات کے مطابق بد قسمت خاندان والے قریبی گاؤں میں ماموں کے گھر جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا، دوسری طرف ذرایع کا کہنا ہے کہ خالی انجن روہڑی سے میرپور ماتھیلو جا رہا تھا،حادثہ روہڑی کے قریب پیارو واہ کے مقام پر 484 کلو میٹر کے مقام پر پیش آیا۔