سول اسپتال ?راچ? م?? آگ لگ گئ?، ?وئ? جان? نقصان ن??? ?وا

195

کراچی: سول اسپتال کراچی کے سرجیکل وارڈ کے گودام میں آگ لگ گئی، سول اسپتال سرجیکل آئی سی یووارڈ میں 15سے20مریض موجود ہیں

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سول اسپتال کےسرجیکل آئی سی یو میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی آگ کے باعث سرجیکل آئی سی یووارڈ میں دھواں بھرگیا،

اسپتال انتظامیہ کے مطابق سرجیکل آئی سی یو میں پندرہ سے بیس کے قریب مریض موجو دہیں جو کہ اکثر وینٹی لیٹرپر موجود ہیں جنہیں دوسرے وارڈ میں منتقل کیا جارہا ہے ۔

فائر بریگیڈکی دو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہے تاہم ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ریسکیو زرائع کے مطابق آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہیں ۔