یکم جون سے پہلے کوئی امتحانات نہیں ہوں گے،وزیرتعلیم

261

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پہلے کوئی امتحانات نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور یونیورسٹیوں میں داخلوں کو بھی ایک ماہ کے لیے آگے بڑھا رہے ہیں، 27 مارچ کو صوبائی وزرائے تعلیم سے مشاورت کریں گے جس کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کرمزید فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ باہرکےادارے جوپاکستان میں امتحانات لیتے ہیں انکے امتحان یکم جون سے قبل نہیں ہونگے، کیمرج اسکول سسٹم کےتحت بھی یکم جون سے پہلے امتحانات نہیں ہوں گے، امید ہے دوسرے بیرونی ادارے بھی امتحانات ملتو ی کرنے کا اعلان جلد کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیزکے ہاسٹل خالی کرالیے گئے ہیں،غیرملکی طلبا کویونیورسٹیوں کے ہاسٹلز میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 27  مارچ کوفیصلہ کریں گے کہ تعلیمی اداروں کو 5اپریل کو کھولنا ہے یا نہیں۔