ط?ار? ?ائ? ج??نگ ?? ت?ن مجرمان سم?ت8ق?د?و? ?و پ?انس?

213

طیارہ ہائی جیکنگ کیس کے تین مجرمان سمیت سزائے موت کے 8مجرموں کو تخہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

پی آئی اے کا طیارہ ہائی جیک کرنے والے  2 مجرمان  شھسوار بلوچ اور صابر بلوچ کو علی الصبح حیدرآباد کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی  جب کہ کراچی سینٹرل جیل میں بھی طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں ملوث شبیر بلوچ کو لٹکایا گیا۔

مجرمان نے 1998میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے صرف 4روز قبل پی آئی اے کی پرواز 544کو اغوا کیا تھا۔

سینٹرل جیل کراچی میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی، پھانسی کی سزا پانے محمود علی نے 2003 میں قائدآباد میں ایک بچے کو قتل کیا تھا۔ ہری پورسنٹر ل جیل کی تاریخ میں بھی پہلی پھانسی بار کسی مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرم ملک خرم نے 6 سال قبل اپنے قریبی دوست کو قتل کیا تھا۔

اٹک سنٹرل جیل میں مجرم اکسیر کو پھانسی دی گئی۔ مجرم نے 1998 میں لین دین کے تنازعے پر رضوان کو قتل کیا تھا۔ ساہیوال میں دہرے قتل کے مجرم محمد اشرف کو سنٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔ اشرف نے 2000 میں اسلم اور احمد علی کو قتل کیا تھا۔ سرگودھا ڈسٹرک جیل میں مجرم امیر عبداللہ کوپھانسی دی گئی۔ اس نے 2002 میں وزیر خان کو قتل کیا تھا۔